سعودی بینک کے تعاون سے حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے قربانی کا انتظام کر دیا ہے۔
پیر کو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حج نے کہا کہ عازمین 720 ریال جمع کروا کے قربانی کا ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں۔
’قربانی ٹوکن عازمین کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قائم بوتھ یا موبائل وین سے ملے گا۔ عازمین کو ٹوکن کے وقت قربانی کا وقت بتایا جائے گا۔‘
ڈی جی حج کے مطابق ’عازمین قربانی کے بعد حلق کروا کر احرام اتاریں گے۔ عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عازمین کے لیے مکہ میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔