Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں 4 فلسطینی ہلاک، 29 زخمی

اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران فلسطینی کو حراست میں لیا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
اسرائیلی کمانڈوز نے فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والی شدید جھڑپ کے دوران ایک نوجوان سمیت چار فلسطینیوں کو ہلاک اور 29  کو زخمی کر دیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنین شہر پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے لیے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی کمانڈوز نے چھاپہ مارا تھا۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے اس چھاپے کے دوران  فوجیوں نے مسلح فلسطینیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا جس میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
روئٹرز کی طرف سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بکتر بند فوجی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے اور گولیاں چل رہی ہیں۔
ایک اور ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر میزائل پھینک رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جھڑپ کے دوران ایک ہیلی کاپٹر نے فائرنگ کی اور فوج کی ایک گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔
اسرائیل کی جانب سے واقعے میں پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو روئٹرز

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں ایک کی عمر 15 سال ہے۔
ہلاک ہونے والے افراد کا کسی فلسطینی مسلح گروپ یا تنظیم کے ساتھ تعلق کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ  شمال مغربی کنارے کے علاقے میں موجود ایک گروپ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ وہ جنین میں ہونے والی جھڑپوں میں حصہ لے رہا ہے۔

اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک کی عمر15 سال ہے۔ فوٹو عرب نیوز

شمالی مغربی کنارے میں بسنے والے فلسطینیوں پر پچھلے 15 مہینوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پیر کو روز اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو حراست میں لے لیا ہے۔

شیئر: