Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

سعودی شہری ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک تھا اور مدد کررہا تھا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے حکام نے پیر کو ایک سعودی شہری کو موت کی سزا پر عملدرآمد کیا ہے۔ دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری مسلم بن احمد بن مسلم ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک تھا جس میں سیکیورٹی فورس کے ساتھ مقابلوں میں مطلوب متعدد افراد شامل تھے‘۔
’یہ کئی بار سیکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران قتل کرنے، ملک میں بدامنی پھپیلانے کے لیے آتشگیر بم استعمال کیے اور فائرنگ بھی کی تھی۔ تنظیم کے افراد اسلحہ اور نشہ آور اشیا کے کاروبار میں بھی ملوث تھے‘۔  
سعودی شہری مسلم بن احمد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں مطلوبین کی مختلف طریقوں سے مدد کررہا تھا۔ اسلحہ فراہم کیا، فنڈز دیے اورمطلوب افراد کو پناہ بھی دی۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ مسلم بن احمد کو فوجداری کی سپیشل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔الزامات ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی‘۔
سزا کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا۔ 

شیئر: