سعودی عرب میں زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کےلیے 1,5 ارب ریال کی منظوری
کھجوروں کی تیاری اور مارکیٹنگ کے مراکز کو بھی فنڈنگ ملی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
مملکت کے ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے ترقیاتی قرضوں کی ایک قسط پر دستخط کرنے کے بعد سعودی عرب میں کسانوں نے 1.5 بلین ریال مالیت کی فنڈنگ حاصل کی ہے۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق مملکت کے ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ فنڈ نے گرین ہاؤس سبزیوں کی پیداوار، پولٹری کی افزائش، مچھلی اور جھینگے کی فارمنگ میں شامل چھوٹے کسانوں کے لیے ادائیگیوں کی منظوری دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریفریجریشن گوداموں، کھجوروں کی تیاری اور مارکیٹنگ کے مراکز کو بھی فنڈنگ ملی۔
عرب نیوز کے مطابق ان قرضوں کی منظوری فنڈ کے سٹریٹجک مقاصد کے ذریعے زرعی سرگرمیوں کے لیے اس کے ترقیاتی اور مالیاتی کردار کو بڑھانا ہے۔
یہ وزارت ماحولیات، پانی، زراعت کی پالیسیوں، زرعی شعبے، متعلقہ لاجسٹک خدمات اور سپلائی چین کو فروغ دینے میں مملکت کی فوڈ سیکیورٹی کی حکمت عملی کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔
مملکت کے ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ فنڈنے اس سال کے پہلے تین مہینوں میں 2.3 بلین ریال سے زائد مالیت کے ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے قرضوں پر دستخط کیے جو کہ 2022 کی اسی مدت میں 861 ملین ریال کے مقابلے میں دیے گئے تھے۔
مارچ میں جاری ایک بیان کے مطابق یہ 2023 کے پہلے تین مہینوں میں سال بہ سال 167 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
قرضے حاصل کرنے والوں میں چھوٹے کسانوں اور بریڈرز سے لے کر حائل، عسیر، شقرا، الافلاج اور تثلیث کے گورنریٹس میں پولٹری سیکٹر کے منصوبے شامل ہیں۔
النعيرية، رابغ، الغاط اور العليا نے بھی قرضوں سے فائدہ اٹھایا۔
مکہ ریجن اور محافظة المزاحمية گورنریٹ میں گرین ہاؤس کے منصوبوں کے لیے الدوادمی گورنریٹ میں مچھلیوں کی افزائش اور پیداوار کے لیے خمیس مشیط گورنریٹ میں زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے بھی قرض کی فراہمی شامل تھی۔