Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا زرعی کیمیکل کی تیاری کے لیے انڈین کمپنی سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ

معاہدے پر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دستخط کیے گئے(
سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے مملکت میں خصوصی زرعی کیمیکل تیار کرنے کے لیے ایک بلین ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق معاہدے پر ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ختم ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اس دستخط کیے گئے۔
سعودی وزارت نے یو پی ایل لمیٹڈ  نامی انڈین کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جو زرعی کیمیکلز کی مارکیٹنگ اور فصلوں کے تحفظ کے سلوشنز پیش کرتی ہے۔
نیا معاہدہ سعودی وژن 2030 کے بیان کردہ اہداف کے مطابق ہے جس کا مقصد مملکت کے اقتصادی سلسلے کو متنوع بنانا ہے۔
ممبئی میں مقیم یو پی ایل لمیٹڈ نے 2019 میں آراستہ لائف سائنس کو خریدا تھا جو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی جنرک ایگرو کیمیکل کمپنی ہے۔
یو پی ایل لمیٹیڈ کے گلوبل سی ای او جے شروف نے کہا ہے کہ ’ مجھے یقین ہے کہ یو پی ایل کے پاس دنیا بھر میں تبدیلی کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے، کسانوں اور خوراک کے نظام کو یکساں طور پر سپورٹ کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سب سے زیادہ چست اور کارکردگی پر مبنی ثقافت ہے‘۔
سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی نے دسمبر 2022 میں چار بلین ریال کی لاگت سے 2025 تک  پلانٹ ریسورس سیکٹر اور گرین ہاؤسز میں توسیعی منصوبے کی منظوری دی تھی۔
عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی کے مطابق اس سرمایہ کاری سے سعودی عرب کو نئی ٹیکنالوجیز اپنا کر زرعی شعبے میں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

شیئر: