قصیم ریجن میں ’زرعی مارکیٹ‘ کی مقبولیت بڑھنے لگی
مارکیٹ میں علاقے کی گھریلوصنعت بھی متعارف کرائی جارہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قصیم ریجن کی البکیریہ کمشنری میں ہفتہ وار زرعی مارکیٹ ’فلالیح القصیم‘ علاقے کے لوگوں میں مقبول ہورہا ہے۔
30 مزارع اور گھریلو صنعت سے تعلق رکھنے والے 25 خاندان شرکت کررہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کےعلاوہ علاقے کی گھریلوصنعت بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔
اس کا مقصد علاقائی ثقافت کو روشناس کراتے ہوئے گھریلوصنعت کو فروغ دینا اورعلاقائی صنعت سے وابستہ افراد کو بہترمواقع فراہم کرنا ہے۔
البکیریہ کمشنری، وزارت ماحولیات پانی وزراعت اورریجنل میونسپلٹی کے تعاون سے اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔