Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹالین اوپن ..نوواک ڈوکووچ فائنل میں پہنچ گئے

روم ...ٹینس کے سابق عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھائم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کوالیفائی کر لیا ۔ ان کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو و سے ہو گا ، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں جان ازنرکو شکست سے دوچار کیا تھا۔ڈوکوچ اور تھائم کا مقابلہ صرف 61منٹ جاری رہا ۔ سرب اسٹار نے 6-1اور 6-0 سے کامیابی سمیٹتے ہوئے اٹالین اوپن کے سیمی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی بر قرار کھا۔رینکنگ میں دوسری پوزیشن کے حامل نوواک ڈوجووچ کو گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میںرافیل نڈال کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو پڑا تھا۔ اس مرتبہ نڈال کو کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھائم نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیاتھا۔اس سے پہلے ڈوکو وچ کو کوارٹر فائنل میں مارٹن ڈیلپوٹرو کے ساتھ 2دن مقابلہ کرنا پڑا تھا ۔ بارش کی وجہ میچ پہلے دن مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ 

 

شیئر: