ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی شخصیات ایلون مسک اور مارک زکربرگ ایک دوسرے کے ساتھ ’پنجرے‘ میں لڑنے کو تیار ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے کئی ماہ بعد فیس بک کی سربراہ کمپنی ’میٹا‘ کے سی ای او مارک زکربرگ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنا نیا ’ٹیکسٹ بیسڈ‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جو ٹوئٹر کا براہ راست حریف ہو گا۔
مزید پڑھیں
-
’سمارٹ ٹی وی کے لیے ٹوئٹر کی ویڈیو ایپلی کیشن آ رہی ہے‘Node ID: 773571
جب یہ بات ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر پر پتا چلی تو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مارک زکربرگ کو پنجرے میں لڑائی کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں پنجرے میں لڑنے کے لیے تیار ہوں، اگر وہ تیار ہیں تو۔‘
اس کے جواب میں مارک زکربرگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایلون مسک کی ٹویٹ کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے لوکیشن بھیجیں۔‘
میٹا نے اے ایف پی سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارک زکربرگ کا انسٹاگرام میسج (سکرین شاٹ) اصلی تھا۔
ان دونوں شخصیات نے سیاست سے لے کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس تک ایک دوسرے سے کئی برسوں تک مختلف خیالات رکھے ہیں لیکن اِن دونوں کے درمیان نئی کاروباری رقابت نے ایک مرتبہ پھر سے مخالفت کو تیز کر دیا ہے۔
I’m up for a cage match if he is lol
— Elon Musk (@elonmusk) June 21, 2023