Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے لیے وزارت صحت کی تیاریاں مکمل

متعدی امراض میں مبتلا افراد کے لیے الگ کمروں کا انتظام کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت  نے حج موسم کے لیے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلیں 
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج موسم  2023 میں حفاظتی تدابیر کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز اور سپیشلسٹ میڈیکل سینٹرز نے حفظان صحت کے لیے تمام انتظامات کرلیے ۔  
متعدی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے الگ کمرے بنائے  گئے  ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے والے اعلی درجے کے آلات مہیا کیے گئے ہیں۔
طبی عملے کو متعدی اور وبائی امراض سے بچانے میں معاون آلات مہیا کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کی خدمت پر مامور افراد کو خصوصی آگہی پروگرام کرایا گیا ہے۔  
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  متعدی امراض کے انسداد کے شعبے مریضوں اور ان کی عیادت کرنے والوں کو بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں۔ 
اس حوالے سے آگہی پروگرام متعدد زبانوں میں پیش کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: