Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی خدمت کےلیے3500 اسکاؤٹس

اسکاؤٹس مشاعرمیں حجاج کے خیموں کی معلومات حاصل کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں عوامی خدمت کے کیمپوں میں تعینات  3500 سے زائد سکاؤٹس حجاج کرام کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  سکاؤٹس کی ٹیمیں منی اور عرفات میں حجاج کے کیمپوں اور مختلف اداروں کے دفاتر کا ڈیٹا جمع کررہے ہیں۔  معلمین کے اداروں اور خیموں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔  
سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان دنوں جو ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے اس سے راستہ بھول جانے والے حاجیوں کی رہنمائی  میں مدد لی جائے  گی۔ سکاؤٹس وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے راستہ بھول جانے والے حاجیوں کی رہنمائی کا کام انجام دیں گے۔ 
سکاؤٹس کیمپس کے کمانڈ رجنرل سعید ابو دھش نے کہا ہے کہ منی اور عرفات سرچ آپریشن تین مراحل میں مکمل ہوگا۔  

شیئر: