پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کرکٹر (عمران خان) کو بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ میثاق معیشت کیا جائے، پیپلز پارٹی اس پر دستخط کرے گی۔
جمعے کو لاہور میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال، منفرد اور امیر ملک ہے، اس کو غریب سمجھنے والے احمق ہیں۔
انہوں نے کاروباری شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پاکستان کو آپ کے ذریعے ترقی دینی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، ان سے بات نہیں کر سکتے: آصف زرداریNode ID: 748406
انہوں نے کہا کہ ’میں پیسے بناتا نہیں بلکہ کماتا ہوں۔‘
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کاروبار بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کاروبار، کاروبار، کاروبار۔‘
سابق صدر نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں پاکستان کی ایکسپورٹس کو یورپ تک لے جانے کی کوشش کی۔
’میں نے یورپی ممالک سے کہا کہ ہمیں امداد نہ دیں بلکہ ہمارے ساتھ تجارت کریں۔‘
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے لوگ بیرون ملک جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔‘
“میثاق معیشیت وقت کی ضرورت ہے، اور معیشیت کی بہتری کیلئے تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔”
صدر آصف علی زرداری کا اپٹما اجلاس سے خطاب @AAliZardari pic.twitter.com/QJZnmmsSBd— PPP (@MediaCellPPP) June 23, 2023