Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے انڈونیشی عازم حج کی زندگی بچا لی

انڈونیشی کی سانس کی نالی بہت زیادہ تنگ ہوگئی تھی ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے سرجن انڈونیشی عازم حج کو تنفس کے نظام میں بڑی خرابی کا آپریشن کرکے اسے بچانے میں کامیاب  ہوگئے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی میڈیکل ٹیم نے ایک انڈونیشی عازم حج کی زندگی اس وقت بچا لی۔ انڈونیشی شہری کے تنفس کی اوپر والی نالی تیزی سے پھیلنے والے ناسور کی وجہ سے بند ہوگئی تھی‘۔
وزارت صحت نے بتایا کہ’ انڈونیشی عازم حج کو اس کی رہائش سے ہنگامی بنیاد پر میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔ گردن اور سینے کے ایکسرے سے پتہ چلا کہ تنفس کی اوپر والی نالی متاثر ہے۔ سانس کی نالی بہت زیادہ تنگ ہوگئی ہے‘۔
’عازم حج کو فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرکے مصنوعی تنفس فراہم کیا گیا۔ عازم حج کو صحت مستحکم ہونے پرتک ہسپتال میں رکھا گیا‘۔

شیئر: