Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹروں نے عراقی عازم حج کی زندگی بچا لی

عراقی عازم حج نے سعودی صحت عملے کا شکریہ ادا کیا ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے ایک معمرعراقی عازم حج کی زندگی بچا لی جنہیں دل کا شدید عارضہ لاحق ہو گیا تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ترجمان حاتم المسعودی نے بتایا کہ ’عراقی عازم حج کو النور سپیشلسٹ ہسپتال سے لایا گیا تھا۔ ہاٹ لائن کے ذریعے فوری رابطہ کر کے علاج شروع کیا گیا۔‘
حاتم المسعودی نے کہا کہ ’عراقی عازم حج کو  ایمرجنسی وارڈ سے براہ راست کیتھیٹرائزیشن روم پہنچا کر کیتھیٹرائزیشن کی گئی جس سے پتہ چلا کہ کورونری شریانوں میں سے ایک 95 فیصد تک بلاک ہے۔‘
کیتھیٹرائزیشن کر کے شریان کو کھول دیا گیا اور سٹنٹ ڈالے گئے۔ عراقی عازم حج کو دو روز تک انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھ کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’عراقی عازم حج کی صحت اب تسلی بخش ہے اور وہ اطمینان سے حج کے مناسک کی ادائیگی کرسکیں گے۔‘
عراقی عازم حج نے سعودی صحت عملے اور مکہ کے ہسپتالوں کے انتظامات پر صحت عملے کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بر وقت علاج میسر نہ آتا تو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم ہوسکتا تھا۔

شیئر: