سعودی وزیرمواصلات و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے جمعے کو اگمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ ’ورچوئل گلاسز‘ کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران پہلی مرتبہ نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ ورچوئک گلاسز متعارف کرائے گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر مواصلات نے عازمن حج کے استقبالیہ مرکز النواریہ کے دورے کے موقع پر ٹرانسپورٹ افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔
اگمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ ’ورچوئل گلاسز‘ کے استعمال سے فیلڈ کنٹرولرز کو ٹرانسپورٹ کی نگرانی، معائنے اور خلاف ورزیوں کا ریکارڈ تیار کرنے میں آسانی ہوگی۔