سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، متعدد افراد گرفتار
زیر حراست ملزمان کو پبلک پراسیکوشین کے حوالے کیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی حکام نے مملکت میں منشیات کی سمگلنگ اور کاروبار سے متعلق جرائم میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے تبوک ریجن میں ایک شہری کو 8 ہزار نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 188 کلو گرام قات( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جازان ریجن کے الدایر گورنریٹ میں پولیس نے سات یمنی اور سعودی شہریوں کو 149 کلو گرام قات فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
عیسر ریجن میں تین یمنی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 19 کلو گرام حشیش اور اسلحہ برآمد ہوا۔
سعودی حکام نے مدینہ منورہ سے ایک گاڑی سے 1.2 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ منشیات شہد کے چھتے میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
چار مصری اور تین سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ’ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد تمام ضبط شدہ مننشیات متعلقہ حکام کی تحویل میں دی گئی جبکہ ملزمان کو پبلک پراسیکوشین کے حوالے کیا گیا ہے‘۔