Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری، مزید افراد گرفتار

زیر حراست ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے ( فائل: فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ مملکت بھر میں مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو جازان ریجن کے گورنریٹ العارضہ میں سرحدی فوررس نے 90 کو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔
ایک دوسرے واقعہ میں 400 کلو گرام قات اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بنائی گئی۔
سعودی حکام نے 151 کلو گرام قات  فروخت کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔
جدہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے دو پاکستانیوں کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں پولیس نے دو ایتھوپین شہریوں کو حراست میں لیا جو دو کلو گرام حشیش فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
 رفحا ریجن میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے 18 کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔
پکڑے گئے افراد کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط کی جانے والی منشات متعلقہ حکام کے حوالے کی گئی۔
ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: