Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی وادی نمر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا: شہری دفاع

آتشزدگی کی وجوہ معلوم کی جارہی ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ)
سعودی شہری دفاع نے کہا ہے کہ اتوار کو ریاض کی وادی نمر میں لگنےوالی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا۔
الاخباریہ چینل  کے مطابق شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ ریاض کی وادی نمر میں آگ لگنے کی اطلاع سینٹر کو موصول ہوئی تھی۔

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ (فوٹو الاخباریہ)

شہری دفاع نے ٹوئٹر پر کہا کہ فوری طور پر کئی ٹیمیں وہاں روانہ کی گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کا دائرہ بڑھنے نہیں دیا اور کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: