Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے زیادہ ایشیائی ممالک کے حجاج، عرب ممالک دوسرے نمبر پر

افریقی ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد 13.4 فیصد رہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ ’اس سال 2023 (1444 ہجری) میں حجاج کی کل تعداد 18 لاکھ 45 ہزار 45 رہی جن میں سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمین بیرون مملکت سے آئے تھے جبکہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 130 کی تعداد  تک پہنچ گئی۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ’ داخلی اور خارجی عازمین کی کل تعداد میں سے مرد عازمین کی تعداد نو لاکھ 69 ہزار 694 تھی جبکہ خواتین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 75 ہزار351 رہی ہے‘۔
بیرون مملکت سے عرب ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد 21 فیصد ایشیائی ممالک کے عازمین کی تعداد 63.5 فیصد جبکہ افریقی ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد 13.4 فیصد رہی۔ یورپ، امریکہ، آسٹریلیا سےعازمین کی تعداد 2.1 فیصد رہی۔
عازمین حج میں سے 15 لاکھ 93 ہزار271 فضائی راستے، 60 ہزار 813 عازمین بری سرحدی چوکیوں اور چھ ہزار831 عازمین بحری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ روٹ ٹو مکہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی تعداد سات ممالک تک پہنچ گئی۔ اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد  دو لاکھ 42 ہزار272 رہی‘۔

شیئر: