Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ روٹ انیشیٹو، سات ممالک کے دو لاکھ 42 ہزار حجاج نے فائدہ اٹھایا

667 پروازوں کے ذریعے عازمین جدہ اور مدینہ پہنچے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مکہ روٹ انیشیٹو سے سات ممالک کے دو لاکھ 42 ہزار 272 عازمین نے فائدہ اٹھایا ہے۔
روٹ ٹو مکہ انیشیٹو مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش ترکی اور آئیوری کوسٹ کے عازمین حج کو سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس سہولت کے تحت جدہ کے کنگ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر 667 پروازوں کے ذریعے عازمین حج پہنچے ہیں۔
روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا۔ عازمین کو ان کے ملک میں ہی امیگریشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس سے انہیں مملکت پہنچنے پرکسی قسم کا انتظارنہیں کرنا پڑتا۔
ایئرپورٹ سے تمام عازمین کو ان کی بسوں کے ذریعے ہوٹلوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جبکہ ان کا سامان بھی براہ راست ہوٹلوں میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ 
واضح رہے وزارت داخلہ اوروزارت حج وعمرہ کے تعاون سے ’مکہ روٹ‘ کا منصوبہ تجرباتی طورپرملایشیا سے شروع کیا گیا تھا۔
پروگرام کے دوسرے برس انڈونیشیا کے لیے بھی تجرباتی طورپریہ سہولت فراہم کی گئی بعدازاں پاکستان کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔ 
اس سال پاکستان سے ’مکہ روٹ‘ منصوبے کے تحت 26 ہزار سے زائد عازمین حج مستفیض ہوئے ہیں۔ 

شیئر: