Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار شکیل احمد انتقال کر گئے، ’ارے کیسی عید ہے یہ‘

شکیل احمد کی نماز جنازہ کل جمعے کو بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے مشہور اداکار شکیل احمد 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی ہسپتال میں زِیرعلاج تھے اور جمعرات کو ان کا انتقال ہو گیا۔
شکیل احمد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا اور وہ کئی سال سے بیمار تھے۔
مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سینیئر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ سچے ہیرو تھے۔ میرے عزیز دوست شکیل احمد انتقال کر گئے ہیں۔۔۔ دل پر کسی نے پاؤں رکھ دیا ہو۔ ارے محبوب احمد! کیسی عید ہے یہ۔‘
اداکار شکیل احمد کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں ’انکل عرفی‘، ’آنگن ٹیڑا‘ اور ’ان کہی‘ شامل ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پنجاب کے نگران وزیراعلٰی محسن نقوی نے بھی شکیل احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
شکیل احمد کی نماز جنازہ کل جمعے کو بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

شیئر: