معروف افسانوی کردار ’عمرو عیار‘ کے موضوع پر بننے والی نئی پاکستانی فلم ’عمرو عیار: آ نیو بیگیننگ‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
’عمرو عیار‘ کا ٹیزر جمعرات کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے جسے شائقین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔
اگر ٹیزر کی بات کی جائے تو اس میں طلسماتی دنیا کے کردار دکھائے گئے جو ایک دوسرے کے ساتھ غیرمعمولی طاقتوں، جادو اور طلسم سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں صنم سعید، عثمان مختار، حمزہ علی عباسی، عدنان صدیقی، ثنا نواز، منظر صہبائی اور فاران طاہر شامل ہیں۔
اگر اس فلم کی عکس بندی کی بات کی جائے تو اس میں وی ایف ایکس ٹیکنالوجی کو بہت بہتر انداز میں استعمال کیا گیا ہے، جبکہ جادوئی دنیا کے کرداروں کی سکرین پر نمائش معیاری انداز میں گئی ہے۔
عمرو عیار کو ہدایتکار اظفر جعفری نے بنایا ہے جبکہ اس کی پروڈکشن ’وی آر چِلی‘ پروڈکشن نے کی ہے۔
اگر فلم میں شامل حمزہ علی عباسی کی بات کی جائے تو وہ 2022 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بعد پہلی مرتبہ رواں سال کسی بھی فلم میں نظر آئیں گے، تاہم اس فلم میں وہ سپیشل کیمیو کر رہے ہیں۔
دوسری جانب عثمان مختار بھی 2018 کے بعد پہلی مرتبہ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
عثمان مختار آخری مرتبہ مداحوں کو بڑی سکرین پر فلم ’پرچی‘ میں ںظر آئے تھے جبکہ گذشتہ سال اُن کی مختصر دورانیے کی ہارر فلم ’گلابو رانی‘ بھی ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین تبصرے بھی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستانی عوام کی افسانوی کردار عمرو عیار سے شناسائی 90 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سپرہٹ ہارر ڈرامے ’عینک والے جِن‘ سے ہوئی تھی۔ اس ڈرامے میں عمرو عیار کا کردار اداکار نثار بٹ نے کیا تھا۔
اس بارے میں سعد چاندنا اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’عینک والے جن کی بدولت میں نے پہلی مرتبہ عمرو عیار کے بارے میں سنا تھا، تب میری عمر چند برس تھی۔ اب اسے بڑی سکرین پر دیکھنے کو بے تاب ہوں۔ فلم بنانے والوں کو شاباش۔‘
First time when I heard about Umro Ayyar, I was few years old, thanks to Ainak wala Jinn, now cant wait to watch in on big screen, kudos to makers.#UmroAyyar
— Saad Chandna (@SaadChandna) June 23, 2023
سمنا مہرین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مولا جٹ کے بعد، عمرو عیار کا ٹیزر ہالی وُڈ جیسا محسوس کروا رہا ہے۔ آخر کار ہم بھی اچھی فلم سیریز بنانے لگ گئے ہیں۔ اس شاہکار کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہی ہوں۔‘
After Maula Jatt ,this teaser of #UmroAyyar is giving Hollywood vibes .. Finally we are making a good movies series..
Eagerly waiting for this masterpiece pic.twitter.com/P2ZwTVXy5S— Samna Mehreen (@Sunflower_Samna) June 23, 2023
سعد قیصر وی ایف ایس کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’پاکستانی فلم انڈسٹری کے شاندار، شاندار وی ایف ایکس۔ ایسا مزید بنائیں، ہمیں اپنی فلم انڈسٹری پر پیسہ لگانا ہو گا۔ یہ نیٹ فلکس کی کئی فلموں سے بہتر لگ رہا ہے۔ ہدایتکار کو شاباش۔‘
Brilliant, brilliant VFX by Pakistan Film Industry. Make more and more, we have to invest in our film industry. This looked better than most of the movies on Netflix. Kudos to the director #UmroAyyar #ANewBeginning #VRChiliProduction #عمروعیارpic.twitter.com/2bSFsP9cV4
— Saad Kaiser (@TheSaadKaiser) June 22, 2023
مہوش نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ وی ایف ایکس کے مداح ہیں تو آپ عمر و عیار کا ٹیزر مِس نہیں کرنا چاہیں گے۔ فلم کی شاٹس بہت اچھی ہیں، آپ اسے بار بار دیکھنے پسند کریں گے۔‘
If you're a fan of VFX, you won't want to miss the #UmroAyyar teaser. The shots are so cool, you'll be watching it over and over again. pic.twitter.com/6ZdMAPpM54
— Mahwish~ (@agirlwithnojob_) June 22, 2023