Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ایئرفورس کے ہیلی کاپٹروں کی مشاعر مقدسہ میں  سیکیورٹی پروازیں

رائل فورس نے فضائی نگرانی کا کام انجام دیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی رائل ایْئرفورس نے اس سال مکہ مکرمہ ، مشاعر مقدسہ  (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں  حجاج کی نقل و حرکت اور حفاظت کی فضائی نگرانی کے کام انجام دیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی رائل ایئرفورس کے ہیلی کاپٹروں میں حج فضائی نگرانی میں شریک گروپ کے  کمانڈر پائلٹ ناصر بن عبداللہ العتیبی نے کہا کہ ’سعودی رائل فورس اس سال حج سیزن میں فضائی نگرانی کے علاوہ دیگر کاموں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے‘


مقصد حجاج کی خدمت کرنا ہے۔ (فوٹو سبق)

العتیبی نے بتایا کہ ’حج کاموں کو احسن شکل میں انجام دینا اور وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ ہے‘۔
العتیبی نے کہا کہ ’اس کا مقصد حجاج کرام کی خدمت کرنا اور ان کے ہر کام کی پل پل نگرانی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے حج کے کام احسن شکل میں انجام دے سکیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: