عیدالاضحٰی کے دن منٰی میں حجاج کے لیے 72 ملین کھانے پینے کی اشیا
عیدالاضحٰی کے دن منٰی میں حجاج کے لیے 72 ملین کھانے پینے کی اشیا
جمعرات 29 جون 2023 7:09
وزارت تجارت کی فیلڈ ٹیمیں سیلز آوٹ لیٹس کی نگرانی کرتی ہیں( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت نے عیدالاضحٰی کے دن منٰی میں حجاج کے لیے 72 ملین کھانے پینے کی اشیا فراہم کی ہیں۔
700 مال بردار ٹرکوں کو دودھ اور جوس کے 39.8 ملین پیکٹس لے جانے کی اجازت دی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق وزات نے بیان میں کہا کہ ’14.2 ملین روٹیاں، 710 ہزار تیار کھانے،17 ملین سے زیادہ پانی کی بوتلیں اور تین لاکھ 36 ہزار برف کی سلیں بھی فراہم کی گئی ہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’فیلڈ ٹیمیں حج مقامات پر حجاج کے لیے خوراک کی سپلائی کا جائزہ لیتی ہیں اور سیلز آوٹ لیٹس کی نگرانی کرتی ہیں۔ حج سیزن کے دوران اشیائے ضرورت کی فراوانی کو یقینی بنایا جاتا ہے‘۔
واضح رہے کہ یوم عرفہ پر وزارت نے میدان عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے لیے 73 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں۔
700 مال بردار ٹرکوں کو دودھ، جوسز اور سافٹ ڈرنکس کے 40 ملین سے زیادہ پیکٹوں کو لے جانے کی اجازت دی گئی۔