Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا

ایک شخص یومیہ 758 میگا بائیٹ انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ ’حج کے دوران مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر انٹرنیٹ ڈیٹا کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انٹرنیٹ کا استعمال چار ہزار601 ٹیرا بائٹس یا 1080 پکسل وڈیوز کے 1.89 ملین گھنٹے کے برابر ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یو ٹیوب میں انٹرنیٹ کا استعمال  سب سے زیاہ ہے۔
کمیشن کے تازہ ترین اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں اوسطا ایک شخص یومیہ 758 میگا بائیٹ انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرتا ہے جو کہ عالمی اوسط 270 میگا بائیٹ سے تقریبا تین گنا زیادہ ہے۔
اوسط موبائل انٹرنیٹ ڈاون لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار بالترتیب 197.5 میگا بائیٹ اور 27.5 میگا بائیٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی ہے جوعالمی اوسط سے کافی اوپر ہے۔
یہ مملکت کے مضبوط انفراسٹرکچر کو ظاہر کرتا ہے جو حجاج کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ان کے پیاروں سے منسلک رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
عازمین کی طلب میں متوقع اضافے کو پورا کرنے کے لیے جن کی تعداد کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آ چکی ہے کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن (سی ایس ٹی) نے اپنے انفراسٹرکچر کے حجم کو دگنا کر دیا ہے۔
زائرین کو بغیر کسی رکاوٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے فائیو جی ٹاورز سمیت ہزاروں انٹرنیٹ ٹاور لگائے ہیں۔

شیئر: