حج ایام میں ایک لاکھ چھتریاں اور جانماز تقسیم کیے گئے: حرمین جنرل پریذیڈنسی
حج ایام میں ایک لاکھ چھتریاں اور جانماز تقسیم کیے گئے: حرمین جنرل پریذیڈنسی
جمعہ 30 جون 2023 7:47
اس کا مقصد حجاج کو راحت پہنچانا ہے۔ (فوٹوحرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی)
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ ’حج ایام کے دوران ایک لاکھ چھتریاں اور جا نماز حجاج میں تقسیم کیے گئے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کا کہنا ہے کہ ’مشاعر مقدسہ میں اس سال بھی ’حج زائرین کی خدمت ہمارے لیے فخر کا باعث‘ کے سلوگن کے تحت یہ اشیا تقسیم کی گئیں۔‘
حرمین شریفین کے معاون انڈر سیکریٹری برائے سماجی امور جنادی بن علی مدخلی نے کہا کہ ’حجاج میں تحائف کی تقسیم ہر سال کی جاتی ہے اس کا مقصد حجاج کو آرام و راحت پہنچانے کے لیے تمام اقدامات کرنا ہے تاکہ وہ سکون کے ساتھ اپنی عبادت انجام دے سکیں‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں