Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت حج و عمرہ نے 450 معذوروں اور یتیموں کو حج کرایا

وزارت نے اپنی نگرانی میں حج کے تمام کام نمٹائے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے متعدد سرکاری اور غیر منافع بخش اداروں کے اشتراک سے یتیم اور معذور افراد کے لیے حج پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کے تحت 450 لوگوں کو حج کرایا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ  ہر سال معاشرے میں موجود یتیم اور معذور افراد کے لیے مختلف کام انجام دیتی ہے اس کے تحت یتیم اور معذور افراد کو حج کرانے کا کام بھی اپنی نگرانی میں انجام دیتی ہے۔
وزارت حج و عمرہ  نے اس سال ایسے  450 افراد کو حج کی سہولت فراہم کی اور انہیں اپنی نگرانی میں مشاعر مقدسہ اور منی پہنچایا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’ان یتیم اور معذور افراد کو حج کے تمام سہولیات فراہم کی گئیں انہیں جدید ترین بسوں کے علاوہ خیمے، ادویہ، خوراک اور دیگر چیزیں بھی فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں انہیں وہیل چیئرز، ترجمے اور بریل کی سہولت بھی فراہم کی گئی‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: