Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی میں عید کے دوسرے دن 1721 حجاج کو صحت خدمات فراہم کی گئیں

حجاج نے وزارت صحت کے ہیلتھ سینٹرز سے رابطے کیے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت نے اس سال حجاج کرام سے منی روانگی سے قبل کہا تھا کہ ’ایام حج کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور چھتری ہمراہ  رکھیں۔ شدید دھوپ سے بچاجائے اورلو لگنے سے بچنے کے لیے بھی متعدد ہدایات جاری کی تھیں‘۔
عکاظ ، سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’عید الاضحی کے  دوسرے دن منی اور مکہ میں 1721 حجاج کرام نے وزارت کے ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں سے رجوع کیا‘۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ان میں زیادہ تر کیسز لو لگنے کے تھے یا گرمی کی شدت اور تھکن سے مشکلات کا شکار ہونے والے حجاج تھے‘۔
وزارت کا کہنا کہ ’ان کے اہلکاروں نے گرمی اور لو سے متاثرہ افراد کا علاج کیا اور اس کے علاوہ دیگر بیماروں کے علاج کے لیے آنے والوں کو مختلف وارڈز میں منتقل کیا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: