Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حج سیزن کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کی جائیں: سینیٹر طلحہ محمود

پاکستانی وزیر کی زیر صدارت حج انتظامات پر اجلاس ہوا ہے( فوٹو: وزارت مذہبی امور)
پاکستان کے وفاقی وزیر سینیٹرمحمد طلحہ محمود کی زیر صدارت حج انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈائریکٹر معاونین سجاد حیدر یلدرم نے بریفنگ دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کو عرفات، مزدلفہ اور منی میں سعودی مکاتب کے جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔
پاکستانی وزیر سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ’حج مشن آئندہ حج سیزن کے لیے ابھی اسے تیاریاں شروع کرے تاکہ آئندہ سال عازمین کو بہتر رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائیں‘۔

وزارت اور حج مشن کی ٹیم نے کم وقت نے بہتر انتظامات کیے ہیں( فوٹو: وزارت مذہبی امور)

انہوں نے کہا کہ’ وزارت مذہبی امور اور حج مشن کی ٹیم نے بہت کم وقت نے بہتر انتظامات کیے ہیں‘۔
انہوں نےبتایا کہ ’اپنے ذاتی پورٹل کے ذریعے حجاج کی شکایات سنیں اور ان کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا‘۔
پاکستانی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ’ پاکستان حج مشن، مناسک حج کے بعد بھی حجاج  کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو بہتر سے بہتر کرنے کےلیےکوششیں کرے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج  کی ہر طرح سے خدمت کی جائے‘۔

شیئر: