پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سنیچر کو مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستانی صدر مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
مسجد نبوی امور کے معاون ڈاکٹر نبیل بن محمد اللحیدان، مسجد نبوی کی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی سنیچر کو مسجد نبوی میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔