حج ایام میں مشاعر مقدسہ ٹرین سے 2.13 ملین افراد نے سفر کیا
اتوار 2 جولائی 2023 19:51
عرفات سے مزدلفہ کے لیے 297000 سے زیادہ افراد نے سفر کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے کہا ہے کہ’ حج سیزن 2023 (1444ھ) میں مشاعر مقدسہ ٹرین آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق سار کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’مشاعر مقدسہ ٹرین سے سات دن کے دوران 2.13 ملین افراد نے منی، عرفات اور مزدلفہ کا سفر کیا۔ ٹرین نے 2208 راونڈ لگائے لگائے ہیں‘۔
سار کا کہنا ہے کہ ’اتوار 25 جون (7 ذی الحجہ 1444ھ) کو مشاعر مقدسہ ٹرین کا آپریشنل پلان شروع ہوا تھا جو سنیچر یکم جولائی (13 ذی الحجہ 1444ھ) تک جاری رہا‘۔
’ پہلے دن 22 ہزار افراد نے سفر کیا جبکہ منی سے عرفات جانے کے لیے 298700 سے زیادہ افراد مشاعر مقدسہ ٹرین پر سوار ہوئے‘۔
عرفات سے مزدلفہ کے لیے 297000 سے زیادہ افراد نے ٹرین سے سفر کیا۔ مزدلفہ سے منی کے لیے 396000 سے زیادہ افراد مشاعر مقدسہ ٹرین سے مستفید ہوئے۔
عیدالاضحی پر چار دن تک 1.12 ملین سے زیادہ افراد نے مشاعر مقدسہ ٹرین سے سفر کیا۔