طائف میں ٹریفک حادثات، 9 زخمی، دو کی حالت نازک
تمام زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں طائف محکمہ صحت کے ترجمان ولید الثقفی نے کہا ہے کہ’ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے نو افراد کو طائف کے قیا ہسپتال علاج کے لیے منتقل کیا گیا‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ ایک ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا‘۔
’ایک دوسرے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ہسپتال میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا‘۔
پانچ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔ تمام زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ’ ہسپتال کے ماتحت ایمبولینس سینٹرز نے زخمیوں کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا‘۔