Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خالد ایئرپورٹ ریاض کی پارکنگ فیس میں اضافہ 

انتظامیہ کے مطابق ایک دن کی انتہائی فیس 80 ریال کر دی گئی ہے۔ ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض کی پارکنگ فیس فی گھنٹہ فیس 5.5 ریال سے بڑھا کر دس ریال کر دی گئی ہے۔
فیس میں اضافہ نیشنل اورانٹرنیشنل ٹرمینلز کی پارکنگ میں یکساں طریقے سے کیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محدود مدتی پارکنگ لاٹ کی فی گھنٹہ فیس دس ریال اور ایک دن کی انتہائی فیس 130 ریال ہو گی۔
محدود مدتی پارکنگ مسافر ہال کے قریب واقع ہے جبکہ طویل مدتی پارکنگ کی ایک گھنٹے کی فیس دس ریال اور ایک دن کی انتہائی فیس 80 ریال کر دی گئی ہے۔ 
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’انٹرنیشنل پارکنگ کی فی گھنٹہ فیس دس ریال اور ایک دن کی انتہائی فیس 130 اور 48 گھنٹے گزرنے پر فی دن کے حساب سے 40 ریال وصول کیے جائیں گے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہو گا۔‘
ایئرپورٹ حکام کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل مسافر  ہالز کے گیٹ نمبر دو، تین، چار اور پانچ  کے قریب گاڑی حوالے کرنے اور وصول کرنے کی فیس مسافر ہال کے سامنے 115 ریال وصول کی جائے گی۔
مسافر ہال کے سامنے مالک سے گاڑی وصول کرنے اور اسے گاڑی پارکنگ میں حوالے کرنے کی فیس 57.50 ریال لی جائے گی۔
علاوہ ازیں پارکنگ میں گاڑی وصول کرنے اور حوالے کرنے کی فیس 57.50 ریال ہو گی۔ 

شیئر: