Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر ریلیز

یہ فلم 28 جولائی کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی (فوٹو: کوئی موئی)
بالی وُڈ کے ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کا ٹریلر منگل کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے جسے کچھ ہی گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ شامل ہیں جبکہ فلم میں ان کے علاوہ دھرمندر، جایا بچن اور شبانہ عظمی بھی موجود ہیں۔
فلم کا ٹریلر تین منٹ کے دورانیے سے زائد کا ہے جس کا آغاز عالیہ بھٹ (رانی چیٹر جی) اور رنویر سنگھ (راکی رندھاوا) کے درمیان کار ایکسیڈنٹ کے بعد بحث مباحثے سے ہوتا ہے، تاہم دونوں کی بعد میں دوستی ہو جاتی ہے جو کہ افیئر میں بدل جاتی ہے۔
راکی اور رانی شادی کرنے سے پہلے تین تین ماہ ایک دوسرے کے گھر گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں جہاں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

یہ فلم 28 جولائی کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس فلم کے ٹریلر سے قبل اس کا پہلا گانا ’تم کیا ملے‘ ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین کی جانب بڑی تعداد میں پسند کیا جا رہا ہے۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی ہدایتکار کرن جوہر کی سات سال بعد بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔
اس سے قبل 2016 میں اُن کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ریلیز ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ کرن جوہر کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے اُن ہدایتکاروں میں ہوتا جن کی ابھی تک کوئی فلم فلاپ نہیں ہوئی۔

شیئر: