Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانے کی رقم اعتراض کی منظوری پر واپس کیسے ملے گی؟ 

سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک جرمانے کی رقم اعتراض ریکارڈ کرانے پر ٹریفک اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی مل سکتی ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ٹریفک اتھارٹی کی منظوری کے بعد جرمانے کی رقم اسی اکاؤنٹ میں واپس ہوگی جس سے ادا کی گئی تھی۔ رقم کی واپسی خودکار سسٹم کے تحت ہوگی‘۔ 
محکمہ ٹریفک سے ایک مقامی شہری کے استفسار کیا تھا کہ ایک ماہ قبل اس نے ٹریفک جرمانے کے خلاف کارروائی درج کرائی تھی‘۔
شہری کا کہنا تھا کہ’ ادارے نے میری شکایت قبول کرلی تھی تاہم جرمانے کی رقم ایک ماہ ہونے کے باوجود ابھی تک نہیں ملی؟‘۔ 
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ’ ٹریفک خلاف ورزی پر اعتراض کا اندراج کافی نہیں۔ رقم کی واپسی کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی منظوری ضروری ہے‘۔ 

شیئر: