Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نمائش حجاج کے تجربات کو بڑھا رہی ہے

یہ منصوبہ مکہ کے مذہبی اور ثقافتی تجربات کو فروغ دینے میں معاون ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مکہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نمائش میں حصہ لے رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے مقدس مساجد میں فراہم کی جانے والی خدمات میں پیشرفت اور بہتری کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پویلین قائم کیا ہے۔
مزید برآں، جنرل پریذیڈنسی مقدس مساجد کے وزیٹرز کے زیارت کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی اور عصری سہولتوں کی نمائش کر رہی ہے۔
اس نمائش کا مقصد عوام کو سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات سے واقف کرانا ہے۔
مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نمائشوں میں مختلف اشیا شامل ہیں جن میں کعبہ کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیا، کعبہ کے غلاف کی تیاری کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم اور ایک ڈیجیٹل کارنر جس میں ایک انٹرایکٹو سکرین ہے جس میں ضروری ایپلی کیشنز دکھائی گئی ہیں جو حجاج، عمرہ زائرین اور وزیٹرز کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
مکہ کے پہاڑوں میں غار حرا کے قریب حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کی نگرانی رائل کمیشن فار مکہ اور مقدس مقامات کے ذریعے کی جاتی ہے۔
یہ ڈسٹرکٹ بڑی ثقافتی اہمیت کا حامل ہے اور ایک نمایاں نشان کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
یہ منصوبہ مکہ کے رہائشیوں کے مذہبی اور ثقافتی تجربات کو فروغ دینے میں معاون ہے جو مملکت کے وژن 2030 پروگرام کے مقاصد میں سے ایک ہے۔

شیئر: