Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی حجاج نے مسجد الحرام میں حرمین شریفین نمائش کا دورہ کیا 

مسجد الحرام کی تیسری توسیعی عمارت میں نمائش ہورہی ہے( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں چینی حجاج کے وفد نے منگل کو مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں حرمین شریفین نمائش کا دورہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حرمین شریفین نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے چینی وفد کو حجر اسود، رکن یمانی، مقام ابراہیم، حجر اسماعیل اور آب زمزم کے کنویں جیسے  مقامات سے متعارف کرایا گیا۔ 


 حجر اسود، رکن یمانی، مقام ابراہیم، جیسے  مقامات سے متعارف کرایا گیا (فوٹو: ٹوئٹر حرمن شریفین)

معاون سیکریٹری برائے مشاورتی امور ڈاکٹر ابراہیم البرکاتی نے کہا کہ حرمین شریفین نمائش دکھانے کا مقصد حجاج  کو ان خدمات سے آگاہ کرنا بھی ہے جو انہیں ارض مقدس میں پیش کی جارہی ہیں۔
’حجاج کی سعودی عرب آمد سے کامیابی تک‘ کے عنوان سے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ 

شیئر: