Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کا ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

کویت(محمد عرفان شفیق)انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت نے فروانیہ کے مقامی ریسٹورینٹ میں ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔مہمانوں میں انصاف سوشل ویلفیئر ونگ، انصاف یوتھ ونگ، انصاف رائٹرز فورم، کشمیر فورم، انصاف کیرئیر اینڈ کونسلنگ ونگ، انصاف پروفیشنل ونگ، فنانس بورڈ کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت انصاف یوتھ ونگ فروانیہ کے فہیم بابر کے حصہ میں آئی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید صداقت علی نے نبھائے۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی طرف سے شہزاد الرحمن بٹ، محمد ریاض انجم اورفخر الزمان خان نے اخلاق احمد ملک صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت اور پیر امجد حسین چیئرمین فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔ اس کے بعد پیر امجد حسین اور اخلاق احمد ملک نے چیئرین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام پارٹی کارکنان کو سنایا۔ اس کے بعد شرکاءکے لئے سوال و جوابات اور اظہارِ رائے کا سلسلہ رکھا گیا جس میں ایگزیکٹو ممبران نے اپنے افکار اور آراءسے نوازا جن میں ڈاکٹر وسیم یوسف، خالد سجاد احمد، ڈاکٹر احسان کاظمی، مبشر نواز خان، محمد جمیل، قیصر ندیم، ملک حبیب الرحمن اور دیگر ممبران کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ پروگرام کے آخر میں انصاف سوشل ویلفیئر ونگ کے محمد ریاض انجم نے کویت و پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کی اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ممبر انجینئر اشرف ضیاءکے بھائی، خالد منہاس کے والد اور سید عرفان کاظمی کے والدِ محترم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ اس کے بعد انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے معزز مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: