لاہور میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے بعد شہر بھر میں سیلابی صورت حال ہے۔
بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں بدھ کے روز ٹوئٹر پر نگراں صوبائی وزیر کھیل اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی ویڈیوز گردش کرتی رہیں جن میں انہیں پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
میں نے ایسا کیا کر دیا؟ ندا یاسر کئی روز کی ٹرولنگ پر بول پڑیںNode ID: 744086
وہاب ریاض کی ایک وائرل ویڈیو میں انہیں پانی میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا جس میں گاڑی کی رفتار تیز ہونے کے باعث پانی راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر گرتا دکھائی دیا۔
ایک اور ویڈیو میں انہیں لمبے جُوتے پہنے پانی میں چلتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ پانی کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد وہاب ریاض کو ٹوئٹر پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین کی جانب سے کہا گیا وہاب ریاض نے بارش کے پانی میں تیز رفتار گاڑی چلا کر عام شہریوں کی تضحیک کی ہے اور پانی کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بنوا کر دکھاوے کا مظاہرہ کیا ہے۔
اپنے اوپر ہونے والی شدید ٹرولنگ اور تنقید کے بعد نگراں وزیر کھیل نے ٹوئٹر پر معافی مانگ لی اور وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
وہاب ریاض جمعرات کے روز کہتے ہیں کہ ’سکے کے ہمیشہ دو رُخ ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رُخ دیکھتے ہیں۔‘
’گزشتہ روز جو بھی ہوا، میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔ وہ بالکل لاشعوری طور پر ہوا اور اسے غلط تناظر میں لیا گیا۔ آئیں مل کر مثبت باتیں پھیلائیں اور ہمارے اس خوب صورت ملک کو منفی پروپیگنڈا سے خراب نہ کریں۔‘
There are always two sides of the coin, but unfortunately we always see the wrong one only. I’m sorry for what happened yesterday, it was purely unintentional and was misperceived in a very wrong way. Let’s try to spread positivity always and not malign this beautiful country of…
— Wahab Riaz (@WahabViki) July 6, 2023
وہاب ریاض کی اس ٹویٹ کے بعد بھی صارفین کا ردِعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ارحم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بارش میں گاڑی چلا کر آپ نے موٹرسائیکل سواروں کو بھگو دیا، کوئی سکہ نہیں ہے۔ ایک احمقوں والی ٹوپی ہے اور آپ اسے پہنے ہوئے ہیں۔‘
You soaked bikers while driving through rain, there is no coin, there is a clown hat and you are wearing it. https://t.co/Uw9FCt04QQ
— Twitt.Arhum (@arhuml92) July 6, 2023
نعمان تسلیم لکھتے ہیں کہ ’انسان لاشعوری طور پر اپنا اندر دکھاتا ہے۔ آپ کے لاشعور میں ہی لوگوں کا مذاق اُڑانا اور ان کی تضحیک شامل ہے لہٰذا گذشتہ روز کی حرکت پر قوم کو بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی۔‘
انسان لاشعوری طور پر اپنا اندر دکھاتا ہے۔ آپ کے لاشعور میں ہی لوگوں کا مذاق اڑانا اور ان کی تضحیک شامل ہے لہذا گذشتہ روز کی حرکت پر قوم کو بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی۔
— Nouman Tasleem (@nouman_tasleem) July 6, 2023
وِرک شاہ زیب نے تبصرہ کیا کہ ’لوگوں پر پانی پھینکنا سکے کا کون سا رُخ ہے؟‘
which other side of the coin for splashing water on people you see ?
— Virk Shahzaib (@VirkSh786) July 6, 2023