Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں بارش: ’وہاب ریاض لمبے جُوتے پہن کر کیا ثابت کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟‘

لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض بھی بارش کے بعد سڑکوں کا دورہ کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہاب ریاض کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں پانی میں ڈوبی ہوئی لاہور کی سڑکوں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹوئٹر پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ بولر لمبے بوٹ پہنے ہوئے پانی میں گھوم رہے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں انہیں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے باعث پانی راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر گر رہا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر کی جانب سے لاہور کی سڑکوں کا دورہ کرنے پر انہیں ٹوئٹر پر شدید ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا ہے۔
صحافی وسیم عباسی کہتے ہیں کہ ’پنجاب کے وزیر اور فاسٹ بولر وہاب ریاض بارش میں اپنا رن اپ بھول گئے ہیں۔‘
رائے ثاقب کھرل نے اپنی ٹویٹ میں وہاب ریاض پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا میں نے پہلے کہا، وہاب ریاض تو بارش میں انجوائے کرنے نکلا ہوا ہے۔‘
’جیپ میں بیٹھ کر لوگوں پر پانی پھینک رہا ہے، عجیب لوگ ہیں کبھی بتیس دانت نکال کر فوٹوز بنواتے ہیں، کبھی رائیڈز انجوائے کرتے ہیں۔‘
سفینہ خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’وزیر کھیل وہاب ریاض طاقت کے نشے میں دُھت، راہ گیروں اور موٹر سائیکل والوں پر بارش کا پانی پھینکتے رہے۔‘
وقاص امجد کہتے ہیں کہ ’یہ وہاب ریاض لمبے جُوتے پہن کر ایک کیمرہ مین کے ہمراہ ثابت کیا کرنا چاہ رہا ہے؟؟ کوئی عملہ؟ کوئی مشینری؟‘
فیاض شاہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’وزیر کھیل وہاب ریاض اپنی گاڑی سے لوگوں پر پانی پھینک کر لاہور میں عوامی خدمت کر رہے ہیں۔‘
ٹوئٹر ہینڈل آئینہ صاف نے مزاحیہ انداز میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہاب ریاض اگر 150 کی سپیڈ سے لاہور میں بارش کے پانی میں گاڑی چلا رہے ہوں تو کیا کرنا چاہیے۔
بلال احمد نے میم شیئر کی جس میں وہاب ریاض کے بارش کے بعد کیمرہ ساتھ لے کر گھومنے پر تنقید کی گئی۔
مسٹر ضیا نے ہالی وُڈ کے مشہور زمانہ فلم ٹائیٹینک کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس کچھ دیر اور کیٹ، وہاب ریاض پانی نکالنے آتا ہی ہوگا۔‘
 

شیئر: