Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی ضیافت میں حج کرنے والے چار ہزار 951 مہمان مملکت سے رخصت 

مہمانوں نے شاندار استقبال اور سہولتوں کی فراہمی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: ایس پی اے)
اس سال شاہی ضیافت میں حج کرنے والے چار ہزار951 حجاج زیارت، عمرہ اور مناسک حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے رخصت ہوگئے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے شاہی ہدایت پر مہمانوں کی ضیافت کے فرائض انجام دیے۔ 
وزارت اسلامی امور نے حج کے بعد شاہی مہمانوں کو مسجد نبوی اور دیگر دینی و تاریخی مقامات کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچا یا تھا۔ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کردیا گیا۔ 
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے مہمانوں نے شاندار استقبال اور ہر طرح کی سہولتوں کی فراہمی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 


پروگرام  کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے(فوٹو: ایس پی اے)

خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت 92 ممالک کے عازمین کی میزبانی کی ہے جس میں ایک ہزار فلسطینی شامل ہیں۔
آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ میں شہید والے سعودی اور یمنیوں کے خاندان کے دو ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ۔
شام سے تعلق رکھنے والے 280 حجاج کے ساتھ عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے 130 سکالرز بھی شامل تھے
اس پروگرام  کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
 اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62 ہزار 338 افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے۔

شیئر: