سعودی وزارت تجارت کے ماتحت انسپکٹرز ٹیموں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں تجارتی مراکز اور بازاروں میں 22 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
اخبار24 کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے بازاروں اور تجارتی مراکز میں اشیائے صرف کی فراوانی، معیار اور نرخوں کے حوالے سے خلاف ورزی پر 894 مراکز کے خلاف کارروائی اور 715 دکانوں پر جرمانے کیے گئے۔
قیمتی پتھروں اور ہیرے جواہرات کے شو رومز میں 92 خلاف ورزیاں ریکاڈ کی گئی ہیں۔ 71 خلاف ورزیاں گاڑیوں کے ٹائر سینٹرز میں پکڑی گئیں جبکہ پٹرول سٹیشنوں میں 16 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت تجارت انسپکٹرز ٹیموں نے تفتیشی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 13 ہزار تجارتی اداروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔