سعودی عرب مں 40 فیصد کاروباری اداروں کی رجسٹریشن خواتین کے نام
سہ ماہی کے دوران 56 ہزار سجل تجاری جاری کیے گئے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت تجارت نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 56 ہزار سے زیادہ سجل تجاری (کاروباری رجسٹریشن) جاری کیے گئے‘۔
سعودی عرب میں سجل تجاری کی تعداد 13 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ 48 فیصد کاروباری رجسٹریشن نوجوانوں کے ہیں۔ اس میں خواتین کا حصہ چالیس فیصد ہے‘۔
وزارت تجارت نے رپورٹ میں سعودی وژن 2030 کے حوالے سے کئی ابھرتے ہوئےشعبوں کی کارکردگی کو بھی نمایاں کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’سائبر سیکیورٹی، روبوٹ، مصنوعی ذہانت، لاجسٹک خدمات، آرٹس، تفریحات، سیاحت اور کانفرنسوں کے انتظامات کے شعبے مسلسل بڑھ رہے ہیں‘۔