سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ اپریل میں زیورات سازی کے شعبے کے لیے 236 تجارتی لائسنس جاری کیے گئے ہیں‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت تجارت نے سونے کی خریداری کے حوالے سے صارفین کوہدایت کی کہ ’وہ جب بھی سونے کے زیورات خریدیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ خریدے جانے والے زیورات پر سونے کے معیار کی مخصوص مہرلگی ہو جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ سونا کتنے قیراط کا ہے‘۔
معیار کے علاوہ زیورات کا وزن بھی حساس میٹر سے کیے جانا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں زیورات خریداری کےلیے دکاندار سے خریدے گئے زیورات کی مہرشدہ رسید ضرور حاصل کریں جس میں زیور کا مجموعی وزن اوررقم کی تمام ترتفصیلات درج ہونا ضروری ہے۔