Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ماسکو میں جی سی سی ممالک اور روس کے مشترکہ وزارتی اجلاس کے دوران روسی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک اور دوست عوام کے درمیان تاریخی دوستی، سٹراٹیجک تعاون اور اسے تمام شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے کئی امور کے حوالے سے دوطرفہ اور کثیرالجہتی کام کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔

شیئر: