Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سے بیلا روس اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

مشترکہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن الخریجی نے نا وابستہ ممالک کے وزارتی اجلاس کے دورران بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ تعلقات کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گا۔
دونوں دوست ممالک کے مفادات کےلیے دوطرفہ کام کو تیز کرنے کے پہلووں پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سوڈان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

فریقین نے مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے جمہوریہ سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی الصادق علی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں سوڈان میں ہونے والی پیش رفت، تمام ممکنہ سیاسی حل کی سپورٹ کے طریقوں، پرامن رہنے اورفوجی کشیدگی کے خاتمے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو سوڈان اور اس کے برادر عوام کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت دیتے ہیں۔

شیئر: