Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیر خارجہ کا مکتوب موصول

تحریری مکتوب روسی سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ کے حوالے کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو اتوار کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تحریری مکتوب روسی سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی کے حوالے کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: