Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب گیمز: سعودی خواتین سائیکلنگ ٹیم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا 

سعودی ٹیم نے ایک گھنٹے میں 29.8 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا (فوٹو: سیدتی)
سعودی خواتین کی سائیکلنگ ٹیم نے الجزائر میں ہونے والے عرب گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ 
سیدتی میگزین کے مطابق سعودی خواتین سائیکلنگ ٹیم مشاعل الحازمی، منیرۃ الدریویش اور دانیہ سمباوۃ پر مشتمل تھی۔ تینوں نے ایک گھنٹے میں 29.8 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 
سعودی فینسنگ ٹیم کی کھلاڑی فوزیہ الخیبری نے کانسی اور الحسنا الحماد نے سائبر مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 
سعودی عرب کی جانب سے میزبانی کی خواہش کا باضابطہ اعلان فیڈریشن آف عرب نیشنل اولمپک کمیٹیوں کی 21ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کیا جا چکا ہے۔  
الجزائر کے دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس کے دوران عرب اولمپک کمیٹیوں کے سربراہ اور نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کی۔ 
عرب گیمز عالم عرب کے کھیلوں کا سب سے بڑا فورم ہے۔ یہ چار سال میں ایک بار یونین آف عرب نیشنل اولمپک کمیٹیوں کی نگرانی میں ہوتا ہے۔ 

شیئر: