العلا 851 کلومیٹر سعودی ٹور سائیکلنگ ریس کی میزبانی کرے گا
ریس کا پہلا مرحلہ پیر کو العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شروع ہو گا(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت سپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ٹور سائیکلنگ ریس کا تیسرا ایڈیشن 30 جنوری سے 3 فروری تک العلا میں منعقد ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مقابلہ سعودی سائیکلنگ فیڈریشن اور انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
211 حریفوں کو مختلف ممالک کی 16 ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا اور یہ ریس 851 کلومیٹر سے زیادہ پانچ مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔
ریس کا پہلا مرحلہ پیر کو العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شروع ہو گا جو خیبر تک 180.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔
سائیکل سوار ریس کے دوسرے مرحلے میں ونٹر پارک سے سجیلات آبشار کی چٹانوں تک 184 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔
تیسرے مرحلہ ابو رقہ تک 159.2 کلو میٹر پر مشمل ہو گا۔ چوتھا مرحلہ مرایا تھیٹر سے حرات اویرد تک 163.4 کلو میٹر پر مشتمل ہو گا جب کہ پانچواں مرحلہ العلا کے پرانے شہر سے مارایا کنسرٹ ہال تک 142.9 کلومیٹر پر مشتمل ہو گا۔
ایونٹ میں مقابلہ کرنے والی سات لائنس یافتہ یو سی آئی ٹیموں میں ٹیم آستانہ قازقستان، ٹیم بحرین وکٹوریس، فرانسیسی ٹیم کوفیڈس،سپین کی ٹیم موویسٹار، آسٹریلیا کی ٹیم جیکو العلا، ڈچ ٹیم ڈی ایس ایم اور ٹیم یو اے ای ٹیم ہوں گی۔
چھ پیشہ ورانہ لائسنس یافتہ ٹیموں میں بیلجیئم کی بنگول ڈبلیو بی ٹیم، سپین کی نمائندگی کرنے والی ٹیم، امریکہ کی ہیومن پاور ہیلتھ ٹیم، ٹیم کیو 36.5 پروفینشل ٹیم، ناروے کی ایس پرو سائیکلنگ ٹیم اور اٹلی کی کوراٹک ٹیم شامل ہیں۔
ریس سعودی سائیکلنگ فیڈریشن ٹیم، ملائیشیا کی ٹیرینگانو پولی گون ٹیم اور جاپان کی جے سی ایل ٹیم یوکیو بھی حصہ لیں گی۔