سعودی بچی جو ’معصومانہ مسکراہٹ‘ کے ساتھ کینسر سے لڑ رہی ہے
تین برس کے دوران معلوم ہوا کہ جوانا کی آنکھ میں ٹیومر تھا (فوٹو: عاجل)
سعودی بچی ’جوانا‘ مہلک مرض کینسر کا مقابلہ معصوم مسکراہٹ اور خوش مزاجی سے کررہی ہیں۔
سعودی ٹی وی چینل کے پروگرام ’امنیہ‘ (آرزو) کے میزبان فایز المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد نے بتایا کہ ’انہیں جوانا کی بیماری کے بارے میں یہ معلوم نہیں تھا کہ کینسر کا اثر آنکھ تک بھی پہنچ سکتا ہے‘۔
’ گزشتہ تین برس کے دوران معلوم ہوا کہ جوانا کی آنکھ میں ٹیومر تھا۔ آخر کار بائیں آنکھ نکلوانی پڑی اور اس کی جگہ مصنوعی آنکھ لگوائی گئی‘۔
’ آنکھ کا علاج ممکن نہیں تھا کیونکہ ٹیومر اس کے بصری نظام پر اثر انداز ہو رہا تھا۔ اب جوانا نظر کا چشمہ حفاظت کےلیے استعمال کر رہی ہے‘۔
جوانا جو حوصلے سے بیماری کا مقابلہ کررہی ہیں کہا کہ ’کینسر کا عارضہ بڑا مشکل ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے عزم سے کام لے رہی ہوں‘۔
جوانا بیماری سے توجہ ہٹانے کےلیے اپنے والد کے ہمراہ غوطہ خوری بھی کرتی ہیں اور گنگناتی بھی ہیں۔