خیبر کمشنری کے برساتی نالے میں سعودی بچی ڈوب کر ہلاک
خیبر کمشنری کے برساتی نالے میں سعودی بچی ڈوب کر ہلاک
جمعہ 18 نومبر 2022 18:23
خیبر کمشنری کی وادی الغرس کے برساتی نالے میں واقعہ پیش آیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کی خیبر کمشنری کے ایک برساتی نالے میں سعودی بچی ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ’ وادی الغرس کے برساتی نالے میں ڈوبنے والی بچی کا کیس دیکھ رہے ہیں‘۔
شہری دفاع نے کہا کہ ’گھر والوں کا فرض ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسی جگہ نہ جانے دیں جہاں پانی جمع ہو۔‘
شہری دفاع نے خبردار کیا کہ’ کوئی بھی شخص برساتی نالوں کے قریب نہ جائے اور نہ بارش کے دوران برساتی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش کرے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے بیان میں مزید کہا کہ’ بچوں کی سلامتی کی خاطر ان پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ بعض لوگ برساتی نالہ عبور کرنے کا خطرہ مول لے لیتے ہیں جو غلط ہے‘۔
’اسی طرح کئی خاندان پکنک کے دوران برساتی نالوں کے قریب ڈیرے ڈال لیتے ہیں اور بچوں کو ایسی نشیبی مقامات پر جانے سے نہیں روکتے جہاں پانی بھرا ہوتا ہے ایسا ہرگز نہ کیا جائے‘۔